میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان کی آمد کراچی میں چینی، آٹا نایاب ،گھی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

رمضان کی آمد کراچی میں چینی، آٹا نایاب ،گھی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میںرمضان کی آمد سے قبل ہی چینی، آٹا نایاب ،اورگھی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ دوکانداروں نے آٹا ، چینی کے من مرضی ریٹ مقرر کرلئے متعد د دوکانوں سے چینی غائب شہری آٹا اورچینی کے حصول کیلئے رل گئے ۔حکومتی احکامات پراسسٹنٹ کمشنر، انتظامیہ عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ،وزیر اعلی سندھ ، چیف سیکرٹری سندھ ، ڈی سی کراچی فوری طور پر نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کی آمد سے قبل ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں چینی، آٹا غائب ہوکر رہ گیا چینی ،آٹا کے نہ ملنے سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں دوسری جانب گھی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیںاور دوکانداروں نے آٹا ، چینی کے من مرضی ریٹ مقرر کررکھے ہیں کہیں چینی کی قیمت 100 تو کہیں 110 روپے کلو فروخت ہورہی ہے اور متعد د دوکانوں سے چینی غائب ہونے سے غریب شہری آٹا اورچینی کے حصول کیلئے رل گئے ۔وفاقی حکومت نے چینی کا ریٹ 85 روپے پر کلو مقرر کیا مگر چینی ہی غائب ہوگئی اگر بات کی جائے آٹا کی تو لمبی لمبی قظاریں لگی دکھائی دیتی ہیں اور لوگ مایوس نظر آتے ہیں اسسٹنٹ کمشنراور انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی ہے جب دوکان داروں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں چینی 80 روپے کلو دے تو ہم 85 روپے کلو چینی سرعام فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔دوسری جانب اگر بات کی جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تو وہ بھی اپنی ذمہ داری نبھانے میں غفلت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کوناکام بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکراچی انتظامیہ متحرک دکھائی دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں