کراچی کے تاجروں کا 8 بجے دکانیں بند نہ کرنے کا اعلان
شیئر کریں
کراچی کے تاجروں نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے رات 8 بجے سے دکانیں بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔سندھ تاجراتحاد اور آل سٹی تاجر اتحاد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے دکانیں بند نہ کرنے کا اعلان کرتے ہیں، ہمیں گرفتار کیا جائے یا جیل میں ڈالاجائے دکانیں بند نہیں کریں گے۔تاجروں نے جیل بھروتحریک کااعلان کرتے ہوئے میں ہمیں زبردستی لاک ڈاؤن میں ڈالاجارہاہے،معاشی قتل عام کیلئے 8 بجے دکانیں بندکرنے کا اعلان کیاگیا، شاہی فرمان جاری کرکے لاک ڈاؤن نافذکردیا گیا۔تاجراتحاد کا کہنا تھا کہ ابھی پچھلے سال کے نقصان کے ازالے کاسوچا تھاکہ پھرلاک ڈاؤن لگادیاحکومت عوام کومفت کورونا ویکسین لگوائے پچھلے سال ٹیکس معاف کرنے کااعلان سندھ حکومت نے کیا ٹیکس معاف کرناتودورکی بات مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین آل کراچی انجمن تاجران الیاس میمن نے مارکیٹوں کی ہفتے میں دو روزہ بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹوں میں 2روزکی بندش سے رش بڑھے گا تجارتی مراکزمیں خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔تاجر رہنما نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کوایک دن بندرکھنے کااعلان کرے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام اورکاروباری سرگرمیاں شدید متاثرہیں اور اب 2دن کاروباری بندش سے مزدور طبقہ بیروزگارہوگا۔صدرکراچی تاجراتحاد عتیق میر نے کہا کہ سندھ حکومت کی کورونااحتیاطی تدابیر کو سراہتے ہیں، مارکیٹوں کو8بجے بندکرنامشکل ہوگا مارکیٹوں کوبند کرنے کا وقت رات9بجے تک بڑھانا ہوگا، عید خریداری کا دورانیہ کم ہونے سے رش بڑھے گا۔