میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں الیکٹرک بس کا افتتاح

کراچی میں الیکٹرک بس کا افتتاح

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، وزیر ٹرانسپورٹ نے نجی کمپنی کے تعاون سے ٹاور سے ال آصف تک تجرباتی طور چلنے والی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا، رواں برس کی آخر تک 350 بسیں روڈ پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے نجی کمپنی سفائر کے تعاون سے کراچی میں بجلی پر چلنے والی ایئرکنڈیشنڈبس سروس شروع کردی ہے ، وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور نجی کمپنی کے سی ای او نے سندھ اسمبلی کے سامنے الیکٹرک بس کا افتتاح ربن کاٹ کرکیا، افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس شاہ نے کہا کہ الیکٹرک بس ٹاور کے قریب نیٹی جیٹی پل سے ال آصف تک چلائے جائی گی اور نجی کمپنی سفائر نے حکومت سندھ پر اعتماد کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 10 بس کی سروس شروع کی ہے اور رواں برس کی آخر میں بجلی پر چلنے والی 100 بسیں فلیٹ میں شامل ہوں جائیں گی،الیکٹرک بس کا کرایہ 4 روپے فی کلومیٹر ہوگا، کرایہ مناسب رکھا گیا ہے اور عام شہری سفر کی سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر چلنے والی ہائبرڈ بسیں کراچی میں چلانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور رواں بر س کی آخر میں 250 ڈیزل ہائبرڈ بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہونگی، ہم کراچی کے شہریوں کو لالی پاپ نہیں، لیکن سفری سہولیات فراہم کررہے ہیں، وفاقی حکومت پورے ملک کے عوام کو لالی پاپ دی رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں