میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8 بڑے شوگر ملز مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری ،مریم نواز،حمزہ شہباز،جہانگیرترین بھی طلب

8 بڑے شوگر ملز مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری ،مریم نواز،حمزہ شہباز،جہانگیرترین بھی طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف آئی اے نے شوگرمافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے 8 بڑے شوگرملز مالکان کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے اور تما م ریکارڈ ساتھ لانے کا بھی حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے شوگر ملزانتظامیہ کو 31مارچ سے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے، نوٹس میں شوگرملز کو یکم نومبر 2020 سے سٹہ مافیا کے ذریعے فروخت اسٹاک کا ریکارڈ اور ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ شوگر فروخت کا ریکارڈ لانے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شوگرملز کو تمام کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس ، بینامی اکاؤنٹس کی فہرست سمیت یکم نومبر 2020 سے تمام ٹی ٹیز کی تفصیل ہمراہ لانے کا حکم بھی دیا تاہم عدم حاضری اور عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایف آئی ایذرائع کے مطابق چوہدری شوگر مل (مریم نواز) کو 31مارچ ، رمضان شوگرمل(حمزہ شہباز) کو 2اپریل ، جے ڈی ڈبلیو شوگر مل (جہانگیرترین) کو 2 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آروائی کے شوگر گروپ(مونس الہٰی) کو یکم اپریل ، المعیزشوگرمل(نعمان شمیم خان) کو 5اپریل ، مدینہ شوگرمل(میاں رشید،میاں حنیف ) کو 7اپریل ، حمزہ شوگر مل (میاں طیب) کو 8 اپریل اور تاندلیانوالا شو گر مل (ہمایوں اختر) کو 12 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔گذشتہ روز ایف آئی اے نے مکمل چھان بین کے بعد چالیس شوگر سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔شریف ، شمیم، کنجوانی گروپ کے اسلم بھلّی کو 30 مارچ کو مکمل دستاویزات کے ساتھ طلب کیا گیا جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے ملک عباد کو بھی تیس مارچ کا بلاوا بھیجا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جیڈی ڈبلیو کے ملک ماجد ، مستنصر گوگی اور رمضان و العربیہ شوگر گروپ کو اکتیس مارچ کو طلب کیا جبکہ شیخ عامر ،چوہدری شوگر گروپ کو یکم اپریل ،آر وائی کے شوگر گروپ کے اسد بھایا کو دو اپریل کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں