میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں بلدیاتی اداروں کی آڈٹ کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم

سندھ میں بلدیاتی اداروں کی آڈٹ کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ بلدیات سندھ نے کتوں کی نس بندی کرنے اور کتوں کو مارنے کے ذمہ دار بلدیاتی اداروں کی آڈٹ کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی مارے گئے کتوں اور نسبندی والے کتوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لے گی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے شہریوں کو پاگل کتوں کے کاٹنے کے واقعات کو روکنے کے ذمہ دار بلدیاتی اداروں کی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آڈٹ کیلئے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل زبیر پرویز احمد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے، ڈپٹی سیکریٹری نوید سکندر جونیجو کمیٹی میں ممبر کے طور پر شامل ہونگے، جبکہ کمیٹی کے سربراہ کسی اور افسر کو بھی کمیٹی کا ممبر نامزد کرسکتے ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ بھر میں ڈسٹرکٹ، میونسپل کونسلز، ٹائون کمیٹیز کی طرف سے کتوں کی نسبندی کے فراہم کیے گئے اعداد و شمار کا جائز ہ لے۔ کمیٹی صوبے بھر میں کونسلز کی طرف سے آوارہ کتوں کو دیے جانے والے زہر اور اس کی قیمت کا بھی جائزہ لے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کی کمیٹی آوارہ کتوں کی نسبندی کرنے کیلئے زہر خریدنے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گی، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحقیقات 15 دن میں مکمل کرے اور جمع کروائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں