میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس صارفین پر 105 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

گیس صارفین پر 105 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت کی گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔ اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی گئی، سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے نرخ 778.59 روپے سے بڑھ کر 888.37 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیں گے۔ سوئی ناردرن نے 857 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت 881.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت اس سے قبل آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی بھی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جس سے بجلی صارفین سے 880 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں