میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن الزامات پر معطل،بشیر اعوان کی دوبارہ پوسٹنگ کی کوششیں تیز

کرپشن الزامات پر معطل،بشیر اعوان کی دوبارہ پوسٹنگ کی کوششیں تیز

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) معطلی کے بعد ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ دوبارہ پوسٹنگ کیلئے کوشان، 9 اکتوبر کو صوبائی وزیر بلدیات نے کرپشن کے سنگین الزامات میں ایچ ڈی اے کے بشیر اعوان کو معطل کیا تھا، بشیر اعوان معطلی کے بعد بحال بھی ہوگیا لیکن محکمہ بلدیات کی تحقیقات کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہ آسکی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ بشیر اعوان دوبارہ پوسٹنگ کیلئے کوشان ہین. 9 اکتوبر کو صوبائی وزیر بلدیات کے احکامات پر کرپشن کے سنگین الزامات میں بشیر اعوان کو معطل کرکے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری ہائوس اینڈ ٹائون پلاننگ جمال الدین جلالانی کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا کر 10 دن میں رپورٹ طلب کی تھی لیکن وہ رپورٹ 4 ماہ گذرنے کے باوجود سامنے نہ آسکی اور بشیر اعوان کو رپورٹ سے پہلے ہی بحال کردیا گیا، ذرائع کے مطابق بشیر اعوان دوبارہ پوسٹنگ کیلئے کوشان ہے اور اس سلسلے میں تمام معاملات خاموشی سے طئے کئے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق تحقیقات کمیٹی کو بھی بشیر اعوان کے خلاف تحقیقات سے روک دیا گیا ہے، ہبشیر اعوان پر سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان دینے، رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے سمیت جعلی چالان دینے اور کرپشن کے سنگین الزامات تھے، واضح رہے کہ بشیر اعوان کے خلاف اثاثوں، کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری ہین.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں