میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق نے سندھ کے فنڈز غضب کیے ہیں ، صوبائی وزیر

وفاق نے سندھ کے فنڈز غضب کیے ہیں ، صوبائی وزیر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاق نے سندھ کے فنڈز غضب کئے ہیں اور سندھ کو اس کے حصے کے وسائل مہیا نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکے ، عمران حکومت نے غربت،بیروزگاری ،مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سندھ کے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی ، پی پی پی ضلع گھوٹکی کے صدر بابر علی خان لونڈ نے گذشتہ شب میرپور ماتھیلو میں کاروان بلاول کے نام سے ہونے والے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیں ، صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے کہا ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، عمران حکومت نے سندھ حکومت کو اس کے جائز فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہے جس کیوجہ سے سندھ حکومت اپنے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے سے پریشان ہے لیکن سندھ حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود عوام کو ضروریاتِ زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی عوامی پارٹی ہے اور عوام کے دل کی دہڑکن ہے عوام کی دلوں سے اس محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں