میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سچل، ملیر میں ڈاکوئوں کا راج، 2 شہریوں کو گولی ماردی

سچل، ملیر میں ڈاکوئوں کا راج، 2 شہریوں کو گولی ماردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقوںسچل اور ملیر میں ڈاکوئوں نے دو شہریوں کو گولی ماردی،کرولا گینگ کے بعد اب مہران گینگ لوٹ مار میں مصروف ہوگیا،ملزمان نے ایف بی ایریا میں کار سوار خواتین کو سر عام یرغمال بناکر زیورات نوچ لئے،گلشن اقبال کی گلیوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مارکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی،پی آئی بی کالونی میں ڈکیت کو شہری نے دبوچ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتوں نے موٹر سائیکل چھوڑکر اب گاڑی استعمال کرنا شروع کر دی ایف بی ایریا بلاک 9 گلبرگ تھانے کی حدود میں مہران کار میں سوار ڈکیتوں نے کار میں سوار خواتین کو سر عام یرغمال بناکر زیورات نوچ لئے اور باآسانی فرار ہو گئے۔ پی آئی بی کالونی میں شہری سے دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ لیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ڈکیت کو بھاگتے ہوئے مزاحمت پرڈکیت نے گولی بھی چلائی لیکن شہری نے ڈکیت کو دبوچ لیا شدید تشدد کے بعد شہریوں نے ڈکیت کو پولیس کے حوالے کردیا۔گلشن اقبال بلاک 6 میں موٹر سائیکل پر دو ڈکیتوں نے گلیوں میں لوٹ مار کے دوران دس شہریوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتوں کو گلی میں اسلحہ لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سچل کے علاقے غازی گوٹھ مرکزی بازارجی سترہ کے اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 32 سالہ منیراحمد ولد محمد عثمان کو زخمی کردیا جس کو سول اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے ،ملیرسٹی کے علاقے ملیر15بلال پلازہ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے32سالہ عبدالغفورولد خدابخش زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں