سندھ بلڈنگ مافیا نے ادارے کو اپنے مضبوط پنجوں میں جکڑ لیا
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سسٹم مافیا تمام تر مروجہ نافذ العمل قوانین سے بالاتر، سرکاری ادارے کو حق ملکیت میں تبدیل کردیا۔مافیا نے ادارے کو اپنے مضبوط پنجوں میں جکڑ لیا، ایس بی سی اے میں پٹے سسٹم، لیز کا قانون نافذ، راشی ڈپٹی ڈائریکٹر صدر ٹاؤن عامر خان نے غیر قانونی تعمیرات کے بے تاج بادشاہ گر کا روپ دھار لیا۔ صدر زون غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا کا مرکز بن گیا، ادارتی مافیا نے اپنے حاصل شدہ ریاستی و ادارتی عہدے فرائض منصبی و اختیارات کا یکسر غلط و ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنا مقصد مشن بس پیسہ بنانا کر لیا کسی کا ڈر نہیں، پیسہ اوپر تک جاتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عامر خان کا اعلان صدر زون میں بلڈر و غیرقانونی تعمیراتی مافیا سے ہفتہ ماہانہ لاکھوں کروڑوں کی غیرقانونی وصولیوں کا دھندا اپنے عروج پر پہنچ گیا۔عامر خان بغیر کسی نقشے اور بغیر منظوری کے رہائشی پلاٹ پر کمرشل فلیٹ،یونٹس، پورشن درجنوں غیر قانونی تعمیرات کروا کر بلڈر مافیا سے لاکھوں کروڑوں بطور رشوت وصول کر رہا ہے۔ پٹے سسٹم کے تحت کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر خان کی سرپرستی میں صدر زون، ٹاؤن میں واقع لیاری کوارٹر کے پلاٹ نمبر LY-19-103,104 اولڈ ٹاؤن کے پلاٹ نمبر OT-1-22 , OT-1-109 جبکہ نیپئر کوارٹر میں پلاٹ نمبر 76/3 میں غیر قانونی تعمیرات جاری کا گورکھ دھندہ جاری ہے۔ اسکے علاوہ کرپٹ و راشی ڈپٹی ڈائریکٹر عامر خان کی زیر سرپرستی کھارادر، نیپئر، اولڈ ٹاؤن، رنچھوڑ لائن، رامسوامی اور گارڈن میں درجنوں بلند و بالا غیر قانونی تعمیرات زیر تعمیر ہیں، جن کی مد میں لاکھوں کروڑوں کا چونا و جھٹکا سرکار کو دیا جارہا ہے۔ مذکورہ مافیا ایک جانب سپریم کورٹ،ریاست، ادارے کے قاعدے قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں تو دوسری طرف شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پامالی کو پیروں تلے روند رہے ہیں، جبکہ شہریوں کو حاصل بنیادی قانونی حقوق پر بھی ڈاکا زن ہیں۔ علاوہ ازیں شہر علاقے کا انفرااسٹریکچر اور یوٹیلٹی سروسز کی بھی تباہی و بربادی کے ذمہ دار بھی ہیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔