میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، کوئٹہ کو 7 وکٹوں سے شکست

کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، کوئٹہ کو 7 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔دفاعی چیمپئن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ابتدا سے ہی کراچی کنگز نے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی، جہاں 6 کے مجموعے پر ٹام بینٹن کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد 7 رنز بنانے والے سرفراز احمد بھی 17 کے مجموعے پر ایک آسان گیند پر کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔صائم ایوب کے ساتھ یونیورس باس کرس گیل نے ٹیم کو 55 کے مجموعے تک پہنچایا جہاں 8 رنز بنانے والے صائم بھی پویلین لوٹ گئے۔24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلنے والے کرس گیل 68 کے مجموعے پر گرنے والی کوئٹہ کی چوتھی وکٹ بنے۔آخر میں اعظم خان کے 17، قیس احمد کے 16 اور بین کٹنگ کے 11 رنز کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم 121 رنز تک پہنچ سکی جہاں کراچی نے اسے آل آؤٹ کردیا۔کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 اور وقاص مقصود نے 2 شکار کیے جبکہ عماد وسیم، محمد عامر، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں