میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائیکورٹ حملہ کیس،21 وکلا کیخلاف تحریری حکمنامہ جاری

ہائیکورٹ حملہ کیس،21 وکلا کیخلاف تحریری حکمنامہ جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہا ئیکورٹ حملہ کیس میں ملوث 21 وکلا کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ہفتہ کو اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے حکمنامہ جاری کیا ، حملے میں ملوث وکلا کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار وکلا کے خلاف عدالتی نوٹس سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجے جائیں، آئندہ سماعت سے پہلے تمام فریقین عدالت میں تحریری جواب جمع کرائیں۔ حکمنامے کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے ہائیکورٹ حملے میں ملوث 150 وکلا کی نشاندہی کی ہے ، 21 وکلا کے خلاف مس کنڈکٹ پرابتدائی کارروائی شروع کی گئی۔تحریری حکمنامے میں بتایاگیاکہ 8 فروری کوکچھ وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا، وکلا نے ہائیکورٹ پر حملے کے دوران چیف جسٹس بلاک میں توڑ پھوڑ کی،مشتعل وکلا نے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو 4 گھنٹے تک محصور رکھا اور سائلین کو حصول انصاف سے دور رکھا گیا۔تحریری حکمنامے میں بتایا گیا کہ پاکستان بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل نے ہائی کورٹ پر حملے کی مذمت کی اور پاکستان بار کونسل نے حملے میں ملوث وکلا کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔حکمنامے میں کاکہا گیا کہ ہائی کورٹ حملے میں ملوث وکلا کی نشاندہی بارز خود کریں کیس پر مزید سماعت 25 فروری کو کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں