میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پام رائل ریزیڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

پام رائل ریزیڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پام رائل ریزیڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل،اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، ساڑے تین ایکڑ سرکاری بھڈہ لینڈ بھی اسکیم میں شامل ہونے کا انکشاف، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ڈی اے اصغر میمن معاملے کو دبانے لگے، فون پر موقف نہیں دے سکتا، مامعاملہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیکھ رہا ہے، اصغر میمن، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بائی پاس پر پام رائل ریزڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق پام رائل ریزڈنسی اسکیم ( پام 5) میں سرکاری بھڈہ لینڈ کی ساڑھے تین ایکڑ زرعی زمین بھی اسکیم میں شامل کرلی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے ایچ ڈی اے کو لیٹر لکھ کر واضح کیا تھا کہ ساڑھے تین ایکڑ سرکاری بھڈہ لینڈ استعمال نہ کی جائے لیکن پام گروپ نے ایچ ڈے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر میمن نے سے ملی بھگت کرکے بھڈہ لینڈ کو بھی اسکیم میں شامل کرلیا ہے، دوسری جانب اینٹی کرپشن کی جانب سے گھیراؤ تنگ ہونے کے بعد متعلقہ افسران پریشانی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق ایچ ڈی اے کی جانب سے شکایات پر معتدد سروی نمبروں کے رکارڈ طلب کئے گئے تھے لیکن وہ ابھی تک ایچ ڈی اے کو نہ مل سکے ہین، حیرت انگیز طور پر ایچ ڈی اے کا محکمہ ٹاؤن اینڈ پلاننگ اسکیم کی ریونیو ویرفیکیشن تب کروا رہا ہے جب بکنگ بھی مکمل ہوچکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ اصغر میمں مامرے میں سہولتکاری کا کردار ادا کرتے ہوئے مامرہ دبانے میں مصروف ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر میمن نے نے انوکھا منطق دیتے ہوئے کہا کہ اس مامرے پر فون پر موقف نہیں دے سکتا نہ ہی فون پر بات کر سکتا ہون. وہ مامرے کو دیکھ رہے ہیں.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں