میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی وزیرستان دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،4 جوان شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میںسکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 4جوان شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کا مقابلہ ہوا اور اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشتگرد بھی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اورسپاہی انیس الرحمن شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے کو کلیئر کرانے کا کام جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں