میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات ،ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کوبھرتیوں کے عمل سے روک دیا

محکمہ بلدیات ،ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کوبھرتیوں کے عمل سے روک دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:علی کیریو)محکمہ بلدیات سندھ نے تمام ماتحت اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے ، جبکہ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی میں حال ہی میں ہونے والی بھرتیاں کا عمل روکنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق سندھ بھر کی کائونسلز، اتھارٹیزاور ماتحت اداروں میں خالی اسامیاں پر کرنے کے لئے بھرتیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں بھرتیوں کے لئے 19 نومبر 2021 کو اشتہار دیا گیا اور بھرتیوں کے لئے جاری عمل شفاف نہیں ، بھرتیوں کے مرحلے میں مجوزہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا ، ایم ڈی اے میں بھرتیوں کے معاملے پر لوگوں نے شکایات بھی کی ہیں،تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ڈی اے میں بھرتیوں کا عمل روکا جائے اور تمام تفصیلات 7 دن میں فراہم کی جائیں کہ کیوں نہ بھرتیوں کا عمل منسوخ کیا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رپورٹ میں آگاہ کیا جائے کہ ایم ڈی اے میں بھرتیوں کے لئے کس نے منظوری دی ؟ سلیکشن کمیٹی اور ٹی او آر ز کی منظوری کس نے دی ؟ ٹیسٹنگ سروس کی طرف سے لئے گئے امتحان کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں