یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان
شیئر کریں
پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان منایا گیا۔ اس موقع پر بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ اور ماردھاڑ کی کارروائی جاری رکھی ۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 2 جی انٹرنیٹ سروسز معطل کر کے کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ پھر منقطع کر دیا گیا۔ بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی کیونکہ ، یوم یکجہتی کشمیر یوم پاکستان منایا جارہا ہے ۔ اسلام آباد ، کولگام ، شوپیاں ، پلوامہ اور دوسرے علاقوں میں تلاشی محاصرے آپریشن کے ساتھ ساتھ 2 جی انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئیںادھر ، ضلع بانڈی پورہ کے سنبل میں مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے تلہ سرہ چرار شریف بڈگام اور پلوامہ نے کسی ٹینگہ پونہ اور تلن گام دیہات کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔ تمام راستوں کو مکمل طور پر تار بندی کرکے فورسز نے گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی۔ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔