میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرائیوٹ اسکولز کی تعلیم کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم

پرائیوٹ اسکولز کی تعلیم کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ ) شہر بھر کے غیر سرکاری اسکولوں میں من مانیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ دھڑلے سے جاری، سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلوں و احکامات کی دھجیاں بکھیرناغیرسرکاری اسکول و انتظامیہ نے وتیرہ بنالیا،ماہانہ بھاری فیسوں کی وصولی کے علاوہ مختلف منفی و غیرقانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے والدین کی جیبوں سے فیسوں کے علاوہ اضافی رقوم نکلوانے کا غیرقانونی دھندا بلا خوف وخطر جاری،حیرت انگیز طور پر اس ڈاکہ زنی کے خلاف نہ ہی سپریم کورٹ،ریاست،ریاستی ادارے، تحقیقاتی اداروں سمیت وزیر بلدیات نے کھبی کوئی ایکشن نہیں لیا۔ مزکورہ عمل وزراء و سرکاری افسران کی خاموشی اپنے عہدے،حلف،فرائض سے مجرمانہ غفلت و چشم پوشی کے زمرے میں آتی ہے۔ ادھر واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی حدود گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع امریکن فاؤنڈیشن اسکول TAFS کی انتظامیہ نے فیس کے علاوہ غیرقانونی قانونی طور پر’’آن لائن‘‘ کے نام پر بھاری رشوت،بھتہ کے مطالبہ کردیا، نہ دینے پر انتظامیہ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں لے لیا اور تشدد پر اُتر آئے۔ ادھر معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا جوکے امریکن فاؤنڈیشن اسکول میں کلاس دہم کا طالب علم ہے۔ اسکول مالکان،انتظامیہ نے فیس کے علاوہ ہر سال غیرقانونی طور پر زائد رقوم کا مطالبہ اپنا وتیرہ بنا رکھا ہے۔ اس حوالے سے خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جب وہ فیسں جمع کروانے گئی تو تین ماہ کی فیس کے علاوہ مزید 6000 کی اضافی رقم جمع کرانے مطالبہ کیا گیا جس پر میں نے استفسار کیا کہ مزید6000 کس مد میں اور کیوں دوں؟اس اضافی وصولی کو ’’ریسورس پیکج‘‘ کا نام دیا گیا۔ بعد ازاں اس رقم کو آن لائن کلاسز کے نام سے جمع کرانے کو کہا گیا،اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کے اگر آپ نے فیس کے علاوہ مطلوبہ رقم ادا نہ کی تو ہم بچے کا ایڈمٹ کارڈ غیرقانونی ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہوئے روک لیں گے یا پھر بورڈ انتظامیہ سے اپنے اثرورسوخ و تعلقات کی بنیاد پر آپ کو رُلا دینگے۔ اس حوالے سے مزکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے غیرقانونی اضافی رقم بھتے کا انکار کردیا جس پر اسکول کے مالک حسین اور ان کے بیٹے نے مجھ پر تشدد کیا۔ خاتون نے اس حوالے سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی سمیت متعلقہ ڈی آئی جی ایسٹ، ڈائریکٹرز آف اسکولز سمیت وزیر تعلیم اور مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات کے ساتھ تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں