میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیرپور سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ضمیر گرفتار

خیرپور سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ضمیر گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ انسداد دہشت گردی نے خیرپور سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گرد ضمیر کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیاکہ اس نے دہشت گردی کی تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کی۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ لوگوں کو اکسا کر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایف سی کی چیک پوسٹوں پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ دہشت گرد سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں