میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق الیکشن کمشنر نے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کی ، وزیراعظم

سابق الیکشن کمشنر نے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کی ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیے، فارن فنڈنگ کیس میں خوف ہوتا تو اوپن سماعت کا نہ کہتا، پرانا الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا، پرانا الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا، وہ پی ٹی آئی کے خلاف گیم کررہے تھے اس لیے کیس میں تاخیرہوئی، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس بدنیتی پرمبنی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، مشرف نے این آر او دیا، براڈ شیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فیصلہ کرے گی براڈشیٹ معاملہ کیسے حل کیاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں