تحریک انصاف کے منحرف اراکین میں اختلافات ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین میں بھی اختلافات سامنے آ گئے، ناراض اراکین نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کرکے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پہلے ملک احمد حسین ڈیہڑ کو اپنا پارلیمانی لیڈر بنایا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف بطورِ وزیراعظم عدم اعتماد سے قبل پارٹی کے 25 اراکین نے خود کو علیٰحدہ کر لیا تھا، اسی دوران عمران خان علی الاعلان کہتے تھے کہ میری پارٹی کے پچیس اراکین اسمبلی کو خریدا گیا تاہم ان الزامات کی اراکین نے تردید کر دی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی منحرف ارکان نے افضل ڈھانڈلہ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔


