پام رائل ریزیڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل کی تحقیقات التوا کا شکار
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پام رائل ریزیڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل، اینٹی کرپشن کی تحقیقات کو کائونٹر کرنے کیلئے ایچ ڈی اے نے تحقیقات شروع کین، فائل ٹیمپرنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایچ ڈی اے کی تحقیقات مشکوک ہے، درخواستگذار، متنازع زمین پر کمپائونڈ وال دینے کا عمل جاری، ضلعی انتظامیہ بھی خاموش، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں بائے پاس پر پام رائل ریزڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل کی تحقیقات التوا کا شکار ہین، ذرائع کے مطابق بااثر بلڈر بکنگ مکمل ہونے تک نے تحقیقات کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقات کو سست روی کا شکار بنا دیا ہے، ذرائع کے مطابق پام گروپ کی اسکیم میں سرکاری زمین شامل ہونے کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کین جسے کائونٹر کرنے کیلئے حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے تحقیقات شروع کین، حیرت انگیز طور پر ایچ ڈی اے زمین کے معاملات کی ویرفیکشن اب کروا رہی جبکہ بکنگ مکمل ہونے کے قریب ہے، ایسے صورتحال میں کروڑوں روپے سرمایہ کاری کرنے والے سخت پریشانی کا شکار ہین، دوسری جانب ایچ ڈی اے میں زرعی زمین و سرکاری زمین کو شامل کرنے کے درخواستگذر نے ایچ ڈی اے کی تحقیقات پر عدم اعتماد ظاھر کرتے ہوئے کہا کہ فائل ٹیمپرنگ کی جا رہی ہے اور ایچ ڈی اے اب ویرفیکشن کر رہی ہے، درخواستگذار نے اعلی حکام کو لیٹر لکھ شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب 28 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کے میگا اسکینڈل کے باوجود ضلعی انتظامیہ مکمل طور خاموش دکھائی دیتی ہے۔