اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کے حکم پر اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن میں 609 پٹرول پمپ سیل کرکے 45لاکھ لیٹراسمگل دہ پٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ضبط کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پٹرول بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، وزیراعظم کی براہ راست ہدایات پر ملک بھر میں پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے ، اس دوران 609 پٹرول پمپ سیل،45لاکھ لیٹراسمگل دہ پٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ضبط کرلیا۔پٹرول پمپس پر ناقص کوالٹی کا اسمگل شدہ پٹرول مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ پمپس مالکان سے پٹرول کی خریدو فروخت کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، 7دن میں تسلی بخش جواب نہ دینے پرجائیداد ضبط ہو گی۔یاد رہے وزیراعظم نے پٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت سے ملک کو سالانہ 180ارب کا نقصان ہوا۔