میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا 'ملک بھر میں مزید85افراد جاںبحق ،2152نئے کیسز رپورٹ

کورونا 'ملک بھر میں مزید85افراد جاںبحق ،2152نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 85 افراد چل بسے جس کے بعد ملک بھر میںاموات 9753ہو گئیں ، 2152نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 4لاکھ 67ہزار222ہو گئی جبکہ 2382افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2152 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جس کیبعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہوگئی،سندھ میں 2 لاکھ 8 ہزار 514، پنجاب ایک لاکھ 34 ہزار345 کیسز رپورٹ ہو چکے ، خیبرپختونخوا 56 ہزار 544، بلوچستان میں 18 ہزار 28 کیس رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد 36 ہزار 844، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 844 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 103 ہوگئی تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 38 ہزار 511 ہوگئی۔حکام نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 85 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک 9 ہزار 753 اموات ہوئیں،کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 3 ہزار 831 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 440، خیبر پختونخوا ایک ہزار 585، اسلام آباد402، گلگت بلتستان101، بلوچستان181 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس طرح ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 82 ہزار 889 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں تاہم کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 958 ہے اور38ہزار511 زیر علاج ہیں،2382افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں