اسلام آباد پولیس پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں
شیئر کریں
اسلام آباد پولیس نے پی ڈی ایم کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں. تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسلام آباد پولیس نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔اسلام آباد پولیس نے آج وفاقی دارالحکومت میں بھرپور مشقیں کی ہیں۔ مشقوں میں فرضی مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کروایا گی اور مسلح محافظوں نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پریکٹس کی۔پولیس نے پی ڈی ایم کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ یا دھرنے کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشقیں کیں۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے رابطوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو کم از کم قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی حد تک منا لیا ہے ، جس کے بعد استعفوں کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں اتفاق ہوگیا جس کے تحت مرحلہ وار استعفوں کا آپشن اپناتے ہوئے مناسب وقت پر استعفے دیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ لاہور جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے جب کہ لانگ مارچ کے بعد ہی اسمبلیوں سے مرحلہ وار استعفے دیے جائیں گے۔