میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت پیش

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت پیش

ویب ڈیسک
هفته, ۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت پیش کردئیے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے ۔ولادیمیر ورونکوف نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں