میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اثاثہ جات کیس ' اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی ودیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

اثاثہ جات کیس ' اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی ودیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔پیر کو کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور شریک ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ ملزمان کے انکار کے بعد عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا ۔ملزمان میں آغا سراج کی اہلیہ ناہید درانی، صاحبزادے آغا شہباز، ان کے بھائی آغا مسیح الدین خان درانی بھی شامل ہیں۔آغا سراج کی بیٹیوں صنم درانی، شہانہ درانی، سارہ درانی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ۔ ملزمان طفیل احمد، ذوالفقار، آغا منورعلی، غلام مرتضی، گل بہار پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ نیب ریفرنس کے مطابق آغاسراج درانی نے ایک ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنائے ہیں جن میں سے انہوں نے کچھ جائیدادیں فروخت بھی کردی ہیں۔آغا سراج درانی کے غیر قانونی اثاثہ جات میں گھر اور35 گاڑیاں شامل ہیں، ان کے لاکر سے 350 تولہ سونا بھی برآمد ہواہے ، ملزم اور دیگر اہلخانہ سے 11کروڑ روپے کی قیمتی گھڑیاں بھی ریڈ کے دوران برآمد کی گئیں۔ریفرنس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آغاسراج درانی نے 2007 سے 2018 تک 11کروڑ روپے آمدن ظاہر کی ہے ، یہ آمدن زرعی زمنیوں کی بتائی گئی ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے آمدنی 8 کروڑ بتائی تھی۔ریفرنس کے مطابق اثاثوں میں 11 گاڑیاں، بیٹے ، اہلیہ اور بیٹوں کے نام پر کراچی اور ایبٹ آباد میں جائیداد ہیں، جائیدادوں کی رقم کی ادائیگی ملازمین کے نام سے کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں