میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبئی کے محکمہ سیاحت نے ریاست میں دبئی فٹنیس چیلنج کا آغازکردیا

دبئی کے محکمہ سیاحت نے ریاست میں دبئی فٹنیس چیلنج کا آغازکردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

امارات میں ہونے والے ایک منفرد مقابلے میں دوڑتے ہوئے تصویر کھنچواکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والوں کو لاکھوں درہم کے انعامات دیے جائیں گے ۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے محکمہ سیاحت نے ریاست میں دبئی فٹنیس چیلنج کا آغاز کیا ہے جس میں دبئی میں رہنے والوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ 27 نومبر کو دبئی کے کسی بھی مقام پر اکیلے یا خاندان کے ساتھ جاگنگ، دوڑ یا واک کے لیے باہر نکلیں۔چیلنج میں یہ بات شامل ہے کہ اس دوڑ، جاگنگ یا چہل قدمی کے دوران امیدواروں کو دبئی کے کسی معروف مقام یا لینڈ مارک پر تصویر کھنچوا کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پوسٹ کرنا ہوگی۔اس طرح کھینچی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دبئی فٹنس چیلنج کے آفیشل اکائونٹ کو ٹیگ کرنا اور اس کے ساتھ دبئی رن کا ہیش ٹیگ استعمال کرنا ضروری ہوگا۔دبئی رن کی ویب سائٹ کے مطابق اس مقابلے میں جیتنے والوں کو 5 لاکھ درہم تک کا انعام دیا جائے گا۔ چیلنج میں حصہ لینے والوں کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا بھی ضروری ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں