تاجروں نے حکومتی پابندی مسترد کردی
شیئر کریں
شہر قائد کی تاجر برادری نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ6بجے دکانیں کھولنا قابل عمل نہیں، صبح10 تا شام8 بجے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کو تاجر برادری نے مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ صبح 6بجے دکانیں کھولنا قابل عمل نہیں۔اس حوالے سے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ کاروباری اوقات صبح دس سے رات آٹھ بجے تک کیے جائیں۔اپنے ایک جاری بیان میں محمد رضوان عرفان نے کہاکہ تاجروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کے بغیر اچانک اعلان سے تاجروں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سخت حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوکر حکومت سے بھرپور تعاون کررہی ہے، معاشی بدحالی کے باعث پچھلے لاک ڈائون سے بھی بری صورتحال ہے، تاجروں سے روزگار کا حق نہ چھینا جائے۔