میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت دوستی نبھانا اورچیلنج دینا بھی جانتاہے نریندرمودی

بھارت دوستی نبھانا اورچیلنج دینا بھی جانتاہے نریندرمودی

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے چین کانام لئے بغیر کہاکہ بھارت دوستی نبھانا بھی جانتاہے اورمقابلہ کرنا بھی جانتاہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریڈیو پروگرام کے ذریعہ ملک کے د وران مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چینی فوج کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ کے بعد پہلی بار ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سرزمین پر آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو ملا زبردست جواب ملا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں چینی فوج کے کئی ہندوستانی فوجیوں کے پرتشدد جھڑک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو آنکھ میں آنکھ ڈال کر چیلنج دینا بھی جانتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں ان لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے، لیکن اس دوران مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران ماسک پہننا اور دو گز کی دوری بنانا بہت ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے زیادہ ان لاک میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے تبھی کورونا سے اپنے آپ کو اور اہل خانہ کو مہلک وائرس سے بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا بحران کے دوران آپ ماسک نہیں پہنتے ہیں تو آپ فیملی کو بحران میں ڈالتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ چیلنج آتا رہتا ہے۔ ایک سال میں ایک چیلنج آئے یا پھر50چیلنج،اس سے سال کبھی خراب نہیں ہوتا۔ ہندوستان کی تاریخ چیلنجز سے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہر کوشش اسی سمت میں ہونی چاہئے، جس سے سرحدوں کی حفاظت کیلئے ملک کی طاقت میں اضافہ ہو، ملک مزید بااختیار بنے، ملک خود منحصر بنے، یہی ہمارے شہیدوں کو سچی خراج عقیدت بھی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں