توہین آمیزگفتگو 'آصف اشرف جلالی کی ضمانت منظور
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
لاہور ہائی کورٹ نے توہین آمیز گفتگو کے معاملے پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے رہنما آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ میں توہین آمیز گفتگو کے معاملے پر آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو رہائی کے عوض ایک لاکھ کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کر انے کی ہدایت کردی۔گذشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار کو مجرم قرار دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون نے مقدمے میں اپنی رائے دینے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔ درخواست گزار کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہے ۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی