میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلگت بلتستان کا معرکہ تحریک انصاف نے سر کر لیا، نونشستوں پر کامیاب،نواز لیگ ناکام

گلگت بلتستان کا معرکہ تحریک انصاف نے سر کر لیا، نونشستوں پر کامیاب،نواز لیگ ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ نومبر ۲۰۲۰

گلگت بلتستان الیکشن 2020 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ۔پی ٹی آئی کو 9،آزاد امیدواروں کو6،پیپلز پارٹی کو5،اسلامی تحریک ،وحدت المسلمین اور جے یو آئی (ف) کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے

شیئر کریں

گلگت بلتستان الیکشن 2020 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ۔پی ٹی آئی کو 9،آزاد امیدواروں کو6،پیپلز پارٹی کو5،اسلامی تحریک ،وحدت المسلمین اور جے یو آئی (ف) کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے ۔رات گئے مرتب کیے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابقجی بی 1، گلگت 1 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امجد حسین 5585 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار مولانا سلطان رئیس 2051 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی 2، گلگت 2 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد 4037 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان 1414 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی 4، نگر 1 میں اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار محمد ایوب وزیری 3443 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد حسین 3110 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی 5، نگر 2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جاوید علی منوا 1002 ووٹ لے کر آگے جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار حاجی رضوان علی 731 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ جی بی 6، ہنزہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عبید اللہ بیگ 3984 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار نور محمد 2471 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ جی بی 7، سکردو 1 میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ زکریا مقپون 5290 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ جی بی 8، سکردو 2 میں وحدت المسلمین کے امیدوار محمد کاظم 7534 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ کو 7146 ووٹ ملے ۔ جی بی 9، سکردو تھری میں آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 5903 ووٹ کے کر آگے جبکہ فدا محمد ناشاد 4445 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ جی بی 10، سکردو 4 میں آزاد امیدوار راجہ ناصر علی 3569 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار وزیر حسن 1740 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ جی بی 11، کھرمنگ میں تحریک انصاف کے امیدوار سید امجد علی 5872 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سید محسن رضوی صرف 1396 ووٹ لے سکے اور دوسرے نمبر پر رہے ۔ جی بی 12، شگر میں پی ٹی آئی امیدوار راجہ اعظم خان 9322 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم کو 7663 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے ۔ جی بی 13، استور 1 میں پی ٹی آئی کے خالد خورشید خان 3062 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان 2091 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ جی بی 14 استور 2 میں تحریک انصاف کے شمس الحق لون 5234 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مظفر علی 3116 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔جی بی 15، دیامر 1 میں پیپلز پارٹی کے بشیر احمد 365 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد دلپذیر 310 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ جی بی 16، دیامر 2 میں آزاد امیدوار عطا اللہ 2832 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئر محمد انور 2576 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔جی بی 17، دیامر 3 میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار رحمت خالق 2063 ووٹ حاصل کرکے آگے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار حیدر خان نے اب تک 821 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ جی بی 18، دیامر 4 میں تحریک انصاف کے حاجی گلبر خان 1301 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمان 650 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ جی بی 19، غذر 1 میں تحریک انصاف کے امیدوار ظفر محمد 2090 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید جلال شاہ 1729 ووٹ حاصل کرکے پیچھے ہیں۔جی بی 20، غذر 2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے نذیر احمد 3067 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد شیر 1282 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر ہیں۔ جی بی 21، غذر 3 میں آزاد امیدوار حفیظ الرحمان 1635 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام محمد 1520 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔جی بی 22، گھانچے 1 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مشتاق حسین نے اس حلقے میں میدان مار لیا ہے ۔ انہوں نے 6051 ووٹ حاصل کرکے پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دی۔ تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم ثنائی نے 4945 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے ۔ جی بی 23، گھانچے 2 میں تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری 533 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار امان اللہ تین سو پچاس ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔جی بی 24 گھانچے 3 میں پی پی کے امیدوار محمد اسماعیل نے 6206 ووٹ لے کر جیت اپنے نام کی۔ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار سید شمس الدین کے حصے میں 5361 ووٹ آئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں