ابوظہبی کی اتحاد ایئرلائن اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
ابوظہبی کی اتحاد ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز آئندہ برس مارچ سے کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحاد ایئرلائن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ تل ابیب کے لیے پروازوں کا آغاز 28 مارچ سے ہو گا اور ان کے وقت تعین، چین، تھائی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سے آنے جانے والی پروازوں کے وقت کے مطابق کیا جائے گا۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کورونا کی وبا کے سبب ایئرلائن انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہے ۔