میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبئی کی جائیدادوں میں پاکستانیوں کی اربوں درہم کی سرمایہ کاری

دبئی کی جائیدادوں میں پاکستانیوں کی اربوں درہم کی سرمایہ کاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستانی سرمایہ کاروں نے گزشتہ برس کے دوران دبئی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں دو ارب درہم سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق ہفتے کو دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 2019 کے دوران زمین کی خرید و فروخت کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے پاکستان چھٹے نمبر پر رہا ہے۔ گزشتہ برس 1 ہزار 913 پاکستانی سرمایہ کاروں نے دبئی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں 2 ارب 79 کروڑ درہم کی سرمایہ کاری کی۔بھارتی شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد نے دبئی کی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی۔ اعداد و شمار کے مطابق 5 ہزار 246 بھارتی شہریوں نے دبئی کی جائیدادوں میں تقریباً 11 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی۔ سرمایہ کاری کے حجم کے اعتبار سے دوسرا نمبر اماراتی شہریوں کا رہا جنھوں نے 8 ارب درہم سے زیادہ کی رقم لگائی۔دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں 4اعشاریہ 92 ارب کے ساتھ سعودی عرب تیسرے، 3اعشاریہ 97 ارب درہم کے ساتھ برطانیہ چوتھے اور 3اعشاریہ 65 ارب درہم کے ساتھ چینی شہریوں کا نمبر پانچوا ہے۔ جب کہ 2 اعشاریہ 79 ارب درہم کے ساتھ پاکستان اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔دبئی میں رئیل اسٹیٹ کے لیے 2019 میں مجموعی طور پر 226 ارب درہم کا لین دین ہوا اور اس شعبے میں ترقی کی شرح 2018 کے مقابلے میں 4 فی صد زیادہ رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں