میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکلر ریلوے منصوبہ پھر تاخیر کا شکار

سرکلر ریلوے منصوبہ پھر تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں سرکلر ریلوے کے انتظامات تاحال مکمل نہ ہوسکے جس کی وجہ سے پاکستان ریلویز نے اعلان کیا ہے کہ سرکلر ریلوے کا آغاز اب 16 نومبر کے بجائے 19نومبر سے ہوگا۔پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق پپری سے اورنگی ٹائون تک 14 کلو میٹر کا ٹریک مکمل کلیئر نہیں ہوسکا جبکہ اسٹیشنز تاحال بنیادی سہولتوں سے محروم اور کھنڈر بنے ہوئے ہیں۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹ بھی ٹرین کے اندر سے ٹکٹ چیکر سے ملے گا، اس کے علاوہ ٹریک کے راستوں میں پھاٹک بھی نہیں لگائے جارہے۔اس سے قبل ڈویژنل سپریڈنٹ آفس ریلوے کراچی ارشد سلام خٹک نے 16 نومبر سے کراچی میں سرکلر ریلوے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ سروس صرف پِپری سے اورنگی ٹاون تک کے لیے ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں