میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے ، ڈاکٹر عطا الرحمان

کورونا کی ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے ، ڈاکٹر عطا الرحمان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ کووڈ 19کی ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ٹاسک فورس کووڈ 19ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ ابھی ویکسین کا اپروول نہیں ہوا جس میں 2ماہ لگیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کو منفی 80ڈگری پر رکھنا ہوگا اور پاکستان سمیت تیسری دنیا میں منفی 80ڈگری پر ٹرانسپورٹیشن موجود نہیں جب کہ ویکسین کا اثر کتنی دیر قائم رہے گا، دو یا تین ماہ یہ بھی پتا نہیں۔ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور قیمت یہ بھی ایک مسئلہ ہے البتہ چینی کمپنی نے بھی ویکسین تیار کی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی ویکسین کے کلینیکل تجربات کامیاب ہوچکے ہیں اور اسے منفی 80 ڈگری ٹرانسپورٹیشن کی بھی ضرورت نہیں لہذا چینی کمپنی کی ویکسین پاکستان کے لیے بہتر ہے اور کمپنی نے کامیابی پر زیادہ شور شرابا نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں