پام رائل ریزیڈنسی ہائوسنگ اسکیم 5غیرقانونی ہونے کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پام رائل ریزڈینسی ہائوسنگ اسکیم (پام 5)غیرقانونی ہونے کا انکشاف، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے راحیل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کو شوکاز نوٹیس جاری کردیا، حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے بھی 28 گھنٹا زمین کی پرچیزنگ کا ایگریمینٹ جعلی ہونے پر نوٹیس جاری کیا تھا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں بائے پاس پر جاری پام رائل ریزڈینسی ہائوسنگ اسکیم (پام 5) غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد نے راحیل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کو شوکاز نوٹیس جاری کرتے ہوئے لکھا ہے پام رائل ریزڈنسی ہائوسنگ اسکیم کی این او سی نہیں لی گئی اور بغیر این او سی کے اسکیم کی تشہیر کو بکنگ کی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لکھا ہے کہ 7 دن کے اندر وضاحت دین ورنہ بکنگ آفیس سیل کرکے قانونی ایکشن لیا جائیگا، واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے پام 5 کی 48 گھنٹا زمین کا پرچیزنگ ایگریمینٹ جعلی ہونے کی شکایت پر راحیل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے اونر راحیل و دیگر کو نوٹسز جاری کرکے 7 دن میں وضاحت طلب کی تھی۔