بغیر ثبوت الزامات، امریکی چینلز نے ٹرمپ کی براہ راست تقریر کاٹ دی
امریکی نیوز چینلز نے بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی براہ راست نشریات روک کر ان کی تقریر بھی کاٹ دی
شیئر کریںامریکی نیوز چینلز نے بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی براہ راست نشریات روک کر ان کی تقریر بھی کاٹ دی۔امریکی صدارتی انتخاب کے بعد گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار پریس کانفرنس کی، جو 17 منٹ تک جاری رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر دھاندلی کے الزامات لگائے جس پر امریکی نشریاتی اداروں نے ان کی براہ راست تقریر کٹ کر دی۔اس دوران امریکی ٹی وی چینل ایم ایس این بی سی کے اینکر برین ولیمز نے ٹرمپ کی تقریر کو کٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہمیں نہ صرف امریکی صدر کے خطاب کے دوران مداخلت کرنی پڑرہی ہے بلکہ ان کی تصحیح بھی کرنی پڑ رہی ہے ۔اس کے علاوہ سی این این کے اینکر نے بھی کہا کہ یہ امریکا کے لیے افسوسناک رات ہے کہ امریکی صدر لوگوں پر الیکشن چرانے کا الزام لگارہے ہیں اور یہ جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ان کے پاس الیکشن چرانے کے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔