میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں مہنگائی کا جن بے قابو

حیدرآباد میں مہنگائی کا جن بے قابو

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

حیدرآباد میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ضلعی انتظامیہ غائب، آٹے، دودھ سمیت دیگر چیزوں پر کنٹرول نہ ہوسکا۔ شہری عذاب میں مبتلا، اسسٹنٹ کمشنرز آفیسز تک محدود ہوگئے، ڈپٹی کمشنر بھی بے بس۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور غائب ہے، شہر بھر میں آٹے، دودھ سمیت دیگر روزمرہ کی اشیاء کی سرکاری نرخوں کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔ شہر میں مضر صحت دودھ سمیت گوشت کی فروخت بھی بلا خوف جاری ہے، ایسی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور مفلوج دکھائی دیتی ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز آفیسز تک محدود ہیں اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد بھی بے بس نظر آ رہے ہیں، شہر میں سرکاری آٹے کے اسٹال بھی دو دن بعد غائب ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں