میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات سندھ میں بھرتیوں کا معاملہ

محکمہ اطلاعات سندھ میں بھرتیوں کا معاملہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو(نیب) نے محکمہ اطلاعات سندھ میں مبینہ طور غیر قانونی بھرتیوں پر پیپلزپارٹی کی تین اہم شخصیات سمیت 11 افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیاہے ۔نیب کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ،سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن،سابق چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن اور سیکرٹری خزانہ سندھ حسن نقوی سمیت دیگر کو سوال نامہ ارسال کردیا گیاہے۔سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری عارف احمد خان، سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شالوانی، سابق سیکرٹری شازیہ رضوی، سابق سیکرٹری عطا محمد پنہور سمیت دیگر شامل تفتیشی افسران کو براہ راست گریڈ 17 میں بھرتیوں پر نوٹس کے بعد سوال نامہ ارسال کردیا ہے۔ دستاویزات تحقیقات کا سامنا کرنے والے تمام افراد کو 28 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھیجا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں