میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کی ہدایت 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری

سپریم کورٹ کی ہدایت 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سپریم کورٹ نے نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق از خود نوٹس کیس پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی تھی اور عدالت عظمیٰ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت قانون سے نیب رولز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی تھی۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد وزیراعظم نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی، پہلے مرحلے میں 30 احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی، نئی خصوصی عدالتیں بچوں، خواتین اور خواجہ سرائوں کیساتھ ذیادتی کے مقدمات کی سماعت کرینگی۔ترجمان وزارت قانون کے مطابق نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے فائنانس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی۔ سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دیا تھا۔ترجمان وزارت قانون کے مطابق آسامیوں کی تشکیل اور فنڈز کی فوری فراہمی کے حکم کے ساتھ وزیراعظم نے ذیادتی کے مقدمات کیلئے الگ عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دیدی، وزیراعظم نے وزارت قانون کو متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں