عالمی امن کیلئے158 جوانوں نے جانیں قربان کیں، میجر جنرل بابر افتخار
شیئر کریں
مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے 75 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام لکھا گیا کہ پاکستان کے اب تک 2 لاکھ افسر اور جوان 28 ممالک میں 46 مشنز میں خدمات دے چکے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے مزید لکھا گیا کہ بین الاقوامی امن کیلئے پاکستان کے 158 افسروں اور جوانوں نے جانیں قربان کیں۔افواجِ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کیساتھ امن کیلئے خدمات کی ایک نمایاں اورطویل تاریخ ہے، پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی، اقوام متحدہ امن مشن میں شمولیت ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے۔پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960 میں کانگو میں اپنا پہلا دستہ تعینات کرنے سے ہوا پاکستان نے دنیا بھر کے تقریباً 28 ممالک میں 2لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنزمیں حصہ لیا۔اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 157جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اس سال نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اقوامِ متحدہ کا خصوصی میڈل عطا کیا گیا ہے۔پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، متعددعالمی رہنمائوں اوراقوام متحدہ قیادت نے عالمی سطح پرپاک فوج کی کارکردگی کو تسلیم کیا۔پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کیلئے سر گرم عمل ہیں، امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ایلس ویلز نے امن کیلئے پاکستانی خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن، امن کیلئے خدمات کلیدی ہے۔ اقوامِ متحدہ چھتری تلے تاحال83پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔