میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے ،معید یوسف

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے ،معید یوسف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور اسے اب خود سمجھ نہیں آ رہی کہ ان حالات سے نکلنے کے لئے کیا کرے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوگزشتہ سال پانچ اگست کا اقدام اس کو مہنگا پڑا ہے اور وہ ہر لحاظ سے کشمیر کھو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حق خودارادیت دینے کے لئے استصواب رائے کراناہو گا کیونکہ اس مسئلے کا کوئی دوسرا قابل عمل حل نہیں ہے۔ ڈاکٹر معید نے زور دیا کہ اگر بھارت کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے آغاز میں سنجیدہ ہے تو پاکستان کی جانب سے طے کردہ پیشگی شرائط بھارت کے ساتھ کسی بھی مذاکراتی عمل کا اہم حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے اور غلط فہمیاں پیداکر رہا ہے مگر اب پاکستان نے صورتحال کو بہتر کر لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں