میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف نے اپنی ہی فوج سے اعلان جنگ کردیا ہے ،اسد عمر

نواز شریف نے اپنی ہی فوج سے اعلان جنگ کردیا ہے ،اسد عمر

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے فوج سے اعلان جنگ کردیا ہے، وہ اداروں سے فوائد حاصل کرکے اب ان کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کو ہی کیوں فوج سے مسائل ہوتے ہیں، وہ اس فوج کے خلاف بات کررہے ہیں جو ملک میں امن لے کر آئی، فوج نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف کا بیانیہ چلنے والا نہیں،عوام انہیں پہچان چکے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہیں یہ کس کس جگہ جاکر میٹنگز کرتے ہیں، نواز شریف بند کمرے میں منتیں کرتے ہیں باہر دوسری زبان استعمال کرتے ہیں، یہ اداروں کو کہتے ہیں ہمیں این آر او دلا دو، ادارے کہتے ہیں ہمارا اس سے کیا کام، نواز شریف کا مسئلہ یہ نہیں کہ فوج سیاست میں ہے، مسئلہ انہیں یہ ہے کہ فوج سیاست میں کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں نواز شریف کے بیانیے پر شادیانے بج رہے ہیں، میاں صاحب جو الفاظ استعمال کرتے ہیں بھارت سے پاکستان مخالف ویسی ہی بات ہوتی ہے، بھارت میں خبر لگی پاکستان کے سابق وزیراعظم نے فوج پر حملہ کردیا۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ استعفے دینا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، اپوزیشن والے استعفے دیتے ہیں تو الیکشن کروادئیے جائیں گے، ن لیگ اور نواز شریف کے مفاد میں فرق نظر آرہا ہے، استعفے دینا میاں صاحب، ان کی بیٹی کے مفاد میں ہے، سسٹم میں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ استعفے نہیں دیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ کی حکومت ہے وہ استعفے نہیں دے گی، جو آئینی حقوق ہیں وہ ان لوگوں کو ملنے چاہئیں تاکہ یہ نہ کہیں حکومت مشکلات پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کی اتنی اہمیت نہیں کہ کابینہ میں بات کریں، کابینہ میں عوام کی بات ہوتی ہے سیاست کی نہیں، نواز شریف کی واپسی کے تمام آپشنز کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں