میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اکرام اللہ دھاریجو کے بعدمحکمے کے 4افسران کیخلاف تحقیقات شروع

اکرام اللہ دھاریجو کے بعدمحکمے کے 4افسران کیخلاف تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو(نیب)نے سندھ کے صوبائی وزیر انڈسٹریز و کامرس جام اکرام اللہ دھاریجو کے بعد ان کے محکمے کے 4 افسران کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق انڈسٹریز و کامرس کے جن 4 افسران کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ان میں ایم ڈی سائٹ زبیر پرویز اور ڈائریکٹر فنانس ارباب علی خان شامل ہیں۔نیب حکام نے جام اکرام اللہ دھاریجو کے 2 پرسنل سیکریٹری در محمد مہر اور علی احمد نائچ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔نیب حکام نے صوبائی وزیر اور ان کے محکمے کے 4 افسران کے خلاف انکوائری تیز کرتے ہوئے اس حوالے سے 2 خطوط بھی لکھ دیئے ہیں۔نیب نے ایک خط فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)اور دوسرا خط سیکریٹری انڈسٹریز کو لکھا ہے۔سیکریٹری انڈسٹریز کو لکھے گئے خط میں نیب نے چاروں افسران کا ریکارڈ اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔نیب حکام نے جام اکرام اللہ دھاریجو کی ٹیکس تفصیلات سے متعلق ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر انڈسٹریز و کامرس سندھ اور ان کی اہلیہ کے ٹیکس سے متعلق تفصیل فراہم کی جائے۔نیب ذرائع کے مطابق جام اکرام اللہ نے کروڑوں روپے کے عوض سائٹ میں غیر قانونی الاٹمنٹ کروائی۔ذرائع کے مطابق جام اکرام اللہ دھاریجو، جن کے پاس اینٹی کرپشن کی وزارت بھی ہے، ان پر 800 جعلی بھرتیوں کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں