سندھ میں کورونا کے 291 نئے مریضوں رپورٹ،1مریض انتقال کرگیا،مراد علی شاہ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 10813 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 291 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں اور اس طرح موجودہ شرح 2.7 فیصد ہے ۔ سندھ میں ابتک کورونا کے 1408489 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اس طرح اب تک مجموعی طور پر 138341کیسز ہوچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 219 مریض صحت یاب ہوگئے اور ابتک 131030 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اتوار جو کورونا وائرس کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا اور صوبہ بھر میں کورونا وائرس متاثرہ اتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2521 ہوگئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 4790 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 4509 مریض گھروں، 247 مختلف اسپتالوں اور 7 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس متاثرہ 201 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اسوقت 35 مریض وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 291 کورونا کیسز میں 219 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے ۔ ضلعوار اعداد و شمار بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ ضلع جنوبی کراچی میں 107، ضلع شرقی میں 59، ضلع وسطی میں 30، کورنگی میں 12، حیدرآباد میں 8، ملیر میں 7، سکھر میں 6، ضلع غربی میں 4 ، شہید بینظیرآباد میں 4، سجاول میں 4، سانگھڑ میں 3، لاڑکانہ میں 2، میرپوخاص میں 2، ٹنڈوالہیار میں 2، جیکب آباد ، عمرکوٹ، قمبرـشہدادکوٹ ، کشمورـکندھ کوٹ،خیرپور میرس، نوشہروفیروز میں ایک ایک مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔