میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم قیمتیں، اپوزیشن کادونوں ایوانوں میں سخت احتجاج کافیصلہ

پیٹرولیم قیمتیں، اپوزیشن کادونوں ایوانوں میں سخت احتجاج کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں پونے چھ روپے تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن جماعتوں نے اضافے کو مستردکرتے ہوئے حکومتی فیصلہ کے خلاف آج (جمعہ کو) پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں میں سخت احتجاج کا فیصلہ کرلیا اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل ہے, تباہی سرکار 118 روپے فی لیٹر بیچ رہی ہے , اپوزیشن کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالر ملک میں 63 روپے لیٹر تھی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے مٹی کے تیل میں 1.39 روپے ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کی مکمل منظوری نہی دی گئی۔عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ وزیرِ اعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس عوامی مفاد میں پٹرول کی قیمت میں محض 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔تاہم اپوزیشن نے حکومتی موقف مستردکردیا ہے پارلیمانی جماعتوں کو سینیٹ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پارٹی قیادت کی جان سے احتجاج کی ہدایت کردی گئی ہے ۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کی مذمت کی ہے ۔ انھو ں نے کہا ہے کہ عید سے پہلے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل افسوس ہے۔کیا حکومت نے عوام کو عید پر یہ ریلیف دیا ہے؟ تباہی سرکار منی بجٹ پیش کر کہ کہتی ہے عوام کو ریلیف دیا ہے؟پہلے ہی مہنگائی کی مجموعی شرح 12 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔پ ٹرولیم لیوی کا ھدف حاصل کرنے کے لئے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا۔حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔ ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے رد عمل میں کہا ہے کہ پٹرول قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہونگے۔ بد روح سونامی مہنگائی بن کر ٹوٹے گی ۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کے مالی سہولت کار پٹرول قیمتوں کا فیصلہ کر رہے ہیں ۔ آج پٹرول قیمتوں میں اضافے کا اعلان سلطنت نیازیہ کے منشی نے کیا ہے۔ اب موٹر سائیکل رکھنے والے سائیکل پر سفر کرینگے۔ پٹرول قیمتوں میں میں اضافے سے کرائے بڑھے گے ۔ عمران خان اینڈ کمپنی ملک اور عوام کیلیے ناقابل برداشت بوجھ بن گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں