میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائد اعظم

قائد اعظم

منتظم
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

اعجاز رحمانی
قائد اعظم عظیم انسان تھے
ذات میں اپنی وہ پاکستان تھے
لے کے ساحل پر سفینہ آگئے
لاکھ ان کے سامنے طوفان تھے
قائد اعظم کی کیا ہوگی مثال
محسن ِ ملت بہرامکان تھے
تھا تضاد انکے نہ قول و فعل میں
وہ تو اک سچے سیاست دان تھے
رد نہ کر پایا کوئی ان کی دلیل
جتنے دانش ور تھے سب حیران تھے
اعتماد ان پر تھا ساری قوم کو
قائد اعظم تو سب کی جان تھے
کچھ بھی ہم اعجاز رحمانی نہیں
وہ مگر اللہ کا احسان تھے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں