میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو با ضابطہ آئینی صوبہ بنا کر قومی اسمبلی،سینیٹ اور تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کر لیا،وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کا دورہ کر کے باضابطہ اعلان کرینگے،گلگت بلتستان کومکمل طور پر مالی خود مختاری تک گندم سبسڈی اور ٹیکس چھوٹ حاصل رہے گی۔گزشتہ روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل جو وعدہ کیا تھا اس کیلئے دو سال سے جدوجہد اور جنگ کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کی تہتر سالہ محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے،گلگت بلتستان کو آج تک کسی نے حقوق نہیں دیئے اور لوگ پوچھتے ہیں یہ کب ممکن ہوگا تو یاد رکھیں اس وقت وہاں کی عوام سے زیادہ ہمیں جلدی ہے تاکہ لوگوں کی محرومیاں ختم ہوں،علاقے کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، لوگوں کو روزگاری کے موقع فراہم کرنے کیلئے نیشنل بینک کے ذریعے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات ہر صورت نومبر کے وسط میں ہوں گے،پاکستان تحریک انصاف الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں،انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد ہو سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں