پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی
پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی، بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا
شیئر کریںپشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی، بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ایک اور بی آر ٹی بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ایک ماہ کے دوران بی آر ٹی بس میں آگ لگنے کایہ چوتھا واقعہ تھا، اسی باعث سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔ مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں و مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔ بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی۔ بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔