میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل بھرو تحریک ، زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا حکم

جیل بھرو تحریک ، زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی جانب سے جیل بھرو تحریک میں گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں حراست میں غیر قانونی کیا ہے ، آپ نے خود جیل بھرو تحریک شروع کی، آپ کی درخواست قابل سماعت کیسے ہے ؟فواد چودھری کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے کہا کہ یہ سب سیاسی قیدی ہیں، رولز میں سیاسی قیدیوں کے بارے میں واضح بتایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے طور پر جیل بھرو تحریک شروع کی گئی اور رہنماؤں نے اپنے آپ کو خود گرفتاری کے لیے پیش کیا۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پٹیشن کے ساتھ کوئی ایسا ثبوت نہیں کہ تحریک انصاف کے لوگ حراست میں ہیں، یہ لوگ اپنی مرضی سے حراست میں گئے تھے ، میں متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لے لیتا ہوں۔جسٹس طارق سلیم نے سرکاری وکیل سے کہا کہ آپ ہدایات لے لیں اور عدالت کو آگاہ کریں۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے بعد 22فروری کو جیل بھرو تحریک کے پہلے روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر سینئر قیادت ’جیل بھرو تحریک ‘ کے تحت لاہور میں گرفتاری دینے کے لیے زبردستی پولیس کی گاڑی میں سوار ہوگئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں